نئی دہلی ، 23 مارچ 2021: وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ان حاجت مند بزرگوں، جو اولڈ ایج ہوم میں قیام پذیر نہیں ہیں اور شدید ناقص غذائیت کے شکار ہیں ، کی غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے، مقامی سطح پر دستیاب صحتی غذائی اشیاء کی دستیابی اور گرم پکا ہوا دوپہر کا کھانا فراہم کرتے ہوئے، ایک پوشن ابھیان شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گرام پنچایتیں اور شہری میونسپلٹیاں اس اسکیم کی نفاذکاری ایجنسیاں ہیں۔ اس اسکیم کے لئے سرمایہ سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ سے حاصل کیا جائے گا۔
جولائی 2020 کو سامنے آئی ’بھارت اور ریاستوں کے لئے آبادی پروجیکشن پر حکومت ہند کے تکنیکی گروپ کی رپورٹ ‘کے مطابق ، سال 2036 تک معمر شہریوں کی آبادی 22.74 کروڑ (14.9 فیصد) کے بقدر ہو جائے گی۔
ضعیف العمری میں باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لئے، حکومت ہند بزرگ شہریوں کے لئے ایک امبریلا اسکیم یعنی ’بزرگ شہریوں کے لئے قومی عملی منصوبہ‘ کے تحت اسکیمیں اور پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم میں مالی تحفظ، حفظانِ صحت اور غذائیت، پناہ گاہ اور فلاح و بہبود، زندگی اور ملکیت کا تحفظ، سرگرم اور بامعنی انداز میں بڑھاپے کی زندگی بسر کرنے اور بیداری پیدا کرنا جیسے امور شامل ہیں۔نئی دہلی ، 23 مارچ 2021: وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ان حاجت مند بزرگوں، جو اولڈ ایج ہوم میں قیام پذیر نہیں ہیں اور شدید ناقص غذائیت کے شکار ہیں ، کی غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے، مقامی سطح پر دستیاب صحتی غذائی اشیاء کی دستیابی اور گرم پکا ہوا دوپہر کا کھانا فراہم کرتے ہوئے، ایک پوشن ابھیان شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گرام پنچایتیں اور شہری میونسپلٹیاں اس اسکیم کی نفاذکاری ایجنسیاں ہیں۔ اس اسکیم کے لئے سرمایہ سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ سے حاصل کیا جائے گا۔
جولائی 2020 کو سامنے آئی ’بھارت اور ریاستوں کے لئے آبادی پروجیکشن پر حکومت ہند کے تکنیکی گروپ کی رپورٹ ‘کے مطابق ، سال 2036 تک معمر شہریوں کی آبادی 22.74 کروڑ (14.9 فیصد) کے بقدر ہو جائے گی۔
ضعیف العمری میں باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لئے، حکومت ہند بزرگ شہریوں کے لئے ایک امبریلا اسکیم یعنی ’بزرگ شہریوں کے لئے قومی عملی منصوبہ‘ کے تحت اسکیمیں اور پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم میں مالی تحفظ، حفظانِ صحت اور غذائیت، پناہ گاہ اور فلاح و بہبود، زندگی اور ملکیت کا تحفظ، سرگرم اور بامعنی انداز میں بڑھاپے کی زندگی بسر کرنے اور بیداری پیدا کرنا جیسے امور شامل ہیں۔