بی جے پی نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے کرناٹک میں بیلگام لوک سبھا سیٹ کے ضمنی چناؤ کے لیے منگلا سُریشAngadi کو اور آندھرا پردیش میں تروپتی لوک سبھا سیٹ کے لیے کے رتنا پربھا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
ان کے علاوہ گنگا نارائن سنگھ، جھارکھنڈ میں مادھو پور اسمبلی سیٹ سے، اَشرِت پٹنائک اڈیشہ میںPipiliسیٹ سے چناؤ لڑیں گے جب کہ مدھیہ پردیش میں داموہ سیٹ سے راہل سنگھ اور راجستھان میں راج سَمند اسمبلی سیٹ سے دیپتی مہیشوری کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
مختلف ریاستوں میں لوک سبھا کے حلقوں اور 14 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔