26مارچ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں اہم دن ہے ۔آج کے ہی دن چپکو تحریک اور بنگلہ دیش کی آزادی کا اعلان کیاگیا تھا۔چپکو موومنٹ: درخت سے چپک کر انہیں بچانے کے مقصد کے بارے میں سننا آج شاید آسان معلوم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ، 50 سال پہلے تک ایسا کرنااپنی جان کو خطرے سے دوچار کرنا تھا۔ اس تحریک کا آغاز بنیادی طور پر اس وقت کے متحدہ اتر پردیش (اب اتراکھنڈ) میں 1972 سے 1974 کے دوران ہوا تھا۔ چمولی کے گوپیشور میں ، درختوں پر چلتی آڑی کو کچھ خواتین نے یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ یہ درخت ہمارے خاندان کی طرح ہیں۔ ان کی بات نہ مانی گئی تو یہ خواتین درختوں سے اپنے بچوں کی طرح لپٹ گئیں۔ اس تحریک کو گورا دیوی اور دیگر خواتین نے شروع کیا تھا اور اسے مشہور ماحولیاتی ماہر سندر لال بہوگنا نے مزید فروغ دیا تھا۔ اس تحریک کا نتیجہ یہ نکلا کہ 1980 میں جب اندرا گاندھی وزیر اعظم بنیں تو جنگل تحفظ کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش کی علیحدگی کا اعلان:
لسانی اور نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے رہنما ،شیخ مجیب الرحمن نے 1971 میں آج کے ہی دن علیحدہ بنگلہ دیش کا اعلان کیا تھا۔ پاکستانی فوج نے وہاں کے لوگوں پرظلم ڈھایا۔ لگ بھگ 10 لاکھ بنگلہ دیشی ہندوستان میں مہاجرین بن گئے۔ ہندوستان کی سرحدوں پر تناؤبڑھتا گیا اور پھر پاکستا ن کے تقریبا ً 93 ہزار فوجیوں نے ہندوستانی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دئے۔
دوسرے اہم واقعات:
922۔ایرانی صوفی بزرگ اور شاعر منصور الحلاج کی وفات
1907۔شاعرہ مہادویوی ورما کی پیدائش
1953۔ڈاکٹر جوناس سالک کی پولیو سے بچاو کے لئے نئی دریافت کی گئی ویکسین
1973۔گوگل کے شریک بانی اور کمپیوٹر سائنسدان لیری پیج کی پیدائش
1973۔لندن اسٹاک ایکسچینج میں خواتین کی بھرتی کا آغاز
1975۔حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط
1979۔امریکہ میں مصر اسرائیل معاہدے پر دستخط