Urdu News

امریکہ اور اُس کے اتحادی ممالک تائیوان، جنوبی چین کے سمندر اور دیگر معاملات پر چین کو جوابدہ ٹھہرائیں گے: جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن


امریکہ اور اُس کے اتحادی ممالک تائیوان، جنوبی چین کے سمندر اور دیگر معاملات پر چین کو جوابدہ ٹھہرائیں گے: جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک تائیوان، جنوبی چین کے سمندر اور دیگر امور کے لیے چین کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ، چین میں اوئغور مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اور جو کچھ بھی ہانگ کانگ میں جو بھی حالات واقعات ہیں، اس کے بارے میں آواز اٹھانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ امریکی صدر نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ چین کے صدر شی جن پنگ میں جمہوری اقدار کا فقدان ہے۔ 

جناب بائیڈن نے کہاکہ کُل ملاکر چین کا مقصد، دنیا کا ایک سرکردہ ملک بننا ہے لیکن انہوں نے زور دے کر کہاکہ ان کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اپنی پہلی پریس کانفرنس کی اور سو دن میں 20 کروڑ ٹیکے لگانے کا ایک بڑا وعدہ کیا۔

افغانستان کے بارے میں جناب بائیڈن نے کہاکہ حکمت عملی کے لحاظ سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانا مشکل ہے اور یکم مئی کی وقت کی حد میں اسے پورا کرنا دشوار ہوگا۔

Recommended