مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے انتخابات میں کل چار ضلعوں میں30 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مشرقی اور مغربی میدنی پور میں 9-9 سیٹوں ، بانکوڑا میں 8سیٹوں اور جنوبی 24پرگنہ میں چار سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس سبھی 30سیٹوں پر چناؤ لڑ رہی ہیں جب کہ کانگریس ، بائیں بازو کی پارٹیاں اور ان کی اتحادی انڈین سیکولر فرنٹSanyukt مورچہ کے پرچم تلے چناؤ لڑ رہے ہیں۔CPIMنے 15 امیدوار، کانگریس نے 9، CPI نے 2، ISF نے 2 اورAIFB اورRSP نے ایک ایک امیدوار کھڑے کئے ہیں جب کہBSPکے سات، 32آزاد امیدوار اور 44 دوسرے بھی چناؤ میدان میں ہیں۔
75لاکھ 94 ہزار رائے دہندگان 171 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے، اُن میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی، وزراءManturam PakhiraاوSomen Mahapatra، سابق وزیرSubhendu Adhikari اورManas Bhunia بھی شامل ہیں۔
آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے وسیع حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔CEOدفتر میں ذرائع کے مطابق 30 حلقوں کے لیے ریاستی پولیس کے بارہ ہزار اہلکاروں کے ساتھ مرکزی فورسز کی 650 سے زیادہ کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔
چناؤ کمیشن نے آسام اور مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ ووٹ دیئے جانے کی تصدیق شدہ پرچیVVPATاستعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چناؤ عمل کی شفافیت اور معتبریت میں اضافہ کیا جا سکے۔
کووڈ19- عالمی وبا کے پیش نظر کسی بھی پولنگ مرکز پر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار رائے دہندگان کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے یہ حد پندرہ سو تھی۔
جو لوگ کووڈ19- میں مبتلا ہیں یا اس بیماری میں مبتلا ہونے کا شک ہے اور جو لوگ گھر میں یا قرنطینہ کے مرکز میں ہیں، یا جنہیں معذور قرار دیا گیا ہے یا جو 80 سال سے زیادہ عمر کے ہیں انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اسی دوران ان دونوں ریاستوں میں تیسرے مرحلے کے چناؤ اور کیرالہ اور تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے والے چناؤ کے لیے چناؤمہم میں تیزی آ رہی ہے۔ یہاں 6 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو میں کنیا کماری اور کیرالہ میں ملاّپورم لوک سبھا سیٹوں کیلئے ضمنی چناؤبھی ہوں گے۔
آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے چناؤ مہم کل ختم ہو گئی ۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے چناؤ مہم میں رخنہ پڑا۔ 73 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 39 سیٹوں پر کل 345 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔