Urdu News

عمران خان نے نریندر مودی کو خط لکھ کر پھر چھیڑاکشمیر کا راگ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ، 31 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تنازعات کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

عمران خان نے29 مارچ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات خواہاں ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے خاص طورپرجموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی بات کی۔

اس سے قبل 22 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جوخط لکھا تھا ، اس میں کہا گیا تھا کہ بھارت پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس کے لیے دشمنی سے خالی اعتماد کی فضا ضروری ہے۔

اپنے خط میں ، عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک اچھا ماحول بنانے کے لیے تخلیقی اور نتیجہ خیز بات چیت ضروری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے ہندوستان سے اپیل کی تھی کہ وہ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھے۔ باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی فوج مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

Recommended