ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم میں بے پناہ توسیع کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر مرکز نے اپریل کے مہینہ میں تمام دنوں بشمول گزیٹیڈ تعطیلات کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام کووڈٹیکہ کاری مراکز ( سی وی سی) میں کام کاج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ مرکز نے تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو آج ایک مکتوب لکھا ہے اوران سے کہاہے کہ وہ ماہ اپریل 2021 کے دوران تمام دنوں بشمول گزیٹیڈ تعطیلات میں ان کووڈ ٹیکہ کاری مراکز ( سی وی سی ) میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے فراہم کرنے کے لئے ضروری انتظامات کریں۔
یہ قدم کووڈ ٹیکہ کاری کی رفتار اور کووریج میں تیزی کے ساتھ اضافہ کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹروں کے تمام کووڈ ٹیکہ کاری مراکز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے 31 مارچ 2021 کو ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ تفصیلی دبالہ خیال کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کووڈ- 19 ٹیکہ کاری کے لئے ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ حکومت ہند کے ذریعہ اپنائے جانے والی سرگرم شراکت داری اور طریقہ کار سے مربوط ہے۔
کووڈ-19 سے ملک میں سب سے زیادہ خطرہ کے حامل آبادی گروپوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ایک آلہ کے طور پر ٹیکہ کاری کی اس مشق کی اعلی ترین سطح پر باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کی جارہی ہے اوربدستور اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ویکسین ایڈمنسٹریشن کے متعلق قومی ماہرین گروپ (این ای جی وی اے سی) کی سفارشات کی بنیاد پر یکم اپریل 2021 سے 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کے لئے کووڈ -19 ٹیکہ کاری شروع کرنے کافیصلہ حکومت پہلے ہی کرچکی ہے۔