Urdu News

سعودی عرب کے دفاع کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں: پینٹاگن

سعودی عرب کے دفاع کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں: پینٹاگن

 

واشنگٹن،02اپریل
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان نے جمعرات کے روز باور کرایا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کا دفاع کرنے اور مملکت کے عوام پر حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآم جاری رکھے گا۔پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں اپنی افواج کی تقسیم پر غور کر رہے ہیں اور ہم سعودی عرب کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں اور حملوں کو پسپا کرنے کی سعودی عرب کی صلاحیت کا دفاع کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک ، خطے اور امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ ایران کا میزائل پروگرام موجود ہے اور ترقی پذیر ہے جس پر خطے اور پوری دنیا کو تشویش لاحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔قبل ازیں جمعرات کو امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کہا گیا تھاکہ امریکہ اپنے دفاع کے لیے پوری دنیا میں اپنی افواج کو تعینات کرے گا۔وال اسٹریٹ جرنل کی اطلاع کے مطابق امریکی حکومت بحری بیڑے "آئزن ہاور" اور نگرانی اور بحالی کے نظام سمیت کچھ فوجیوں کو مشرق وسطی سے واپس لے کر دنیا کے دوسرے خطوں میں تعینات کرنے پر غور کررہا ہے۔
 

Recommended