اگر بنگلہ دیش 2023 ورلڈ کپ نہیں جیتے گا تو میں 2027 تک کھیلوں گا: شکیب
بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر کھلاڑی شکیب الحسن کا فی الحال ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اگر ان کی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کاخطاب جیتنے میں ناکام رہی تو وہ 2027 تک کھیلیں گے۔ شکیب الحسن نے خود اس کا انکشاف کیا ہے۔ شکیب نے کہا ہے کہ میرے پاس ریٹائر ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ایک فیس بک لائیو کے دوران ، شکیب الحسن نے کہا کہ سال 2023 میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ اگر بنگلہ دیش نہیں جیتتا ہے تو میں 2027 تک کھیلتا رہوں گا۔ میرے پاس ابھی ریٹائر ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ فی الحال امکانات کھلے ہیں۔ جب مجھے لگے گا کہ میں اب اس کھیل سے لطف اندوز نہیں ہو رہا ہوں تو میں ریٹائر ہوجاؤں گا۔ اور جب تک میں محسوس کروں گا کہ میں لطف اندوز ہورہا ہوں ، تب تک میں جاری رکھوں گا
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے کہا کہ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ذہنیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ میں اب اس پر وضاحت نہیں دینا چاہتا۔بنگلہ دیش کے سابق کپتان نے رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازکو کئی مواقع پر سٹے بازوں کی جانب سے بدعنوان نظریہکے لئے رابطہ کرنے کی رپورٹ نہ دینے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تاہم ، اب شکیب کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ ونڈیز کے خلاف ٹیم میں واپس آتے ہی انہوں نے دھماکہ خیز کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔
اس بار شکیب آئی پی ایل میں کے کے آر کی طرف سے کھیلیں گے۔ کے کے آر نے انہیں نیلامی میں خریدا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انہیں پہلے ہی آئی پی ایل میں کھیلنے کے لئے این او سی دے دیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کے کے آر کے لیے کھیل چکے ہیں، لیکن درمیان میں وہ سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کا حصہ تھے۔