نئی دلّی ،02 اپریل / آرمی وار کالج ( اے ڈبلیو سی ) ، مؤ نے آج بھارتی فوج کے اہم تربیتی ادارے کے طور پر اپنے قیام کے 50 سال مکمل کرنے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کی ۔ یہ کالج بھارتی فوج کا حکمتِ عملی کی تربیت دینے والا کالج ہے ، جو بھارتی مسلح افواج کے افسران اور دیگر دوست ملکوں کے افسران کو تربیت دینے کا ذمہ دار ہے ۔ یہ کالج جنگی حکمتِ عملی سکھانے کا ایک ممتاز ادارہ ہے ، جو جنگی حکمتِ عملی ، لاجسٹکس ، ہم عصر فوجی مطالعات اور فوجی ڈاکٹرائن میں بہتری کے لئے تحقیق کا کام انجام دیتا ہے ۔
آرمی وار کالج اپنی منفرد شناخت پر فخر کرتا ہے ، جس کا مقولہ ہے ، ‘ یدھیا کرِت نشچیا ’ ، جس کا مطلب ہے ، پختہ عزم کے ساتھ جنگ میں شامل ۔ 1971 ء میں اپنے آغاز کے بعد سے یہ کالج با معنی طور پر فوجی قیادت کے لئے آموزش او ر ترقی کی ایک فعال پرورش گاہ رہی ہے ۔ کالج منفرد افسران کی آماجگاہ رہا ہے ، جنہوں نے آزادی کے بعد سے بھارتی مسلح افواج میں کئے گئے تمام فوجی آپریشنوں میں ایک نہ مٹنے والا نشان چھوڑا ہے ۔
اے ڈبلیو سی کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل وی سی سری نواس کی رہنمائی میں اصل تقریب کی ابتداء کے طور پر گولڈن جوبلی سائیکلو تھون، سیلنگ ریگاٹا ، دہائیوں کے دوران جنگ لڑنے کے طریقے میں ارتقاء کے موضوع پر ایک ویبینار سمیت کئی سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔
تمام عہدوں اور ڈیفنس کے سوِل ملازمین سمیت سبھی لوگوں کے لئے ایک خصوصی سینک سمّیلن سے اے ڈبلیو سی کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل وی ایس سری نواس نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران کمانڈنٹ نے تمام عہدیداروں اور ڈیفنس کےسویلین کو اپنے فرائض انجام دینے میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھنے پر زور دیا ۔ کئی منتخب افراد کو اپنے شعبوں میں بہترین خدمات کے لئے ایوارڈ بھی دیئے گئے ۔
آرمی وار کالج میں آج صبح گلدائرہ نذر کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔ اے آر ٹی آر اے سی کے جی او سی اِن سی لیفٹننٹ جنرل راج شُکلا ، اے ڈبلیو سی کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل وی ایس سری نواس ، ممتاز عہدیداروں ، اے ڈبلیو سی کے سابق کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل دشینت سنگھ ( ریٹائرڈ ) اور لیفٹننٹ جنرل پی جی کامت ( ریٹائرڈ ) نے گلدائرہ نذر کیا ۔
تقریبات کا اختتام آرمی وار کالج پر ایک ای – بُک کے لانچ اور فرسٹ ڈے کور کا فوج کے سربراہ ( سی او اے ایس ) جنرل ایم ایم نرونے کے ہاتھوں اجراء کے ساتھ ہوا ۔ اِس تاریخی موقع پر گولڈن جوبلی ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی ۔ سی او اے ایس نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی وار کالج میں تربیت کا فلسفہ اپنے پس منظر میں ہم عصر اور جدید ہے اور مسلح افواج کی فعال ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ۔ کالج نے جدید دور کے تکش شیلہ کے طور پر اپنا شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ایسے میں ، جب کہ آرمی وار کالج اپنے سنہرے افق کی جانب گامزن ہے ، میں انہیں مستقبل کی تمام کوششوں میں کامیابی کی دعا دیتا ہوں ۔نئی دلّی ،02 اپریل / آرمی وار کالج ( اے ڈبلیو سی ) ، مؤ نے آج بھارتی فوج کے اہم تربیتی ادارے کے طور پر اپنے قیام کے 50 سال مکمل کرنے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کی ۔ یہ کالج بھارتی فوج کا حکمتِ عملی کی تربیت دینے والا کالج ہے ، جو بھارتی مسلح افواج کے افسران اور دیگر دوست ملکوں کے افسران کو تربیت دینے کا ذمہ دار ہے ۔ یہ کالج جنگی حکمتِ عملی سکھانے کا ایک ممتاز ادارہ ہے ، جو جنگی حکمتِ عملی ، لاجسٹکس ، ہم عصر فوجی مطالعات اور فوجی ڈاکٹرائن میں بہتری کے لئے تحقیق کا کام انجام دیتا ہے ۔
آرمی وار کالج اپنی منفرد شناخت پر فخر کرتا ہے ، جس کا مقولہ ہے ، ‘ یدھیا کرِت نشچیا ’ ، جس کا مطلب ہے ، پختہ عزم کے ساتھ جنگ میں شامل ۔ 1971 ء میں اپنے آغاز کے بعد سے یہ کالج با معنی طور پر فوجی قیادت کے لئے آموزش او ر ترقی کی ایک فعال پرورش گاہ رہی ہے ۔ کالج منفرد افسران کی آماجگاہ رہا ہے ، جنہوں نے آزادی کے بعد سے بھارتی مسلح افواج میں کئے گئے تمام فوجی آپریشنوں میں ایک نہ مٹنے والا نشان چھوڑا ہے ۔
اے ڈبلیو سی کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل وی سی سری نواس کی رہنمائی میں اصل تقریب کی ابتداء کے طور پر گولڈن جوبلی سائیکلو تھون، سیلنگ ریگاٹا ، دہائیوں کے دوران جنگ لڑنے کے طریقے میں ارتقاء کے موضوع پر ایک ویبینار سمیت کئی سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔
تمام عہدوں اور ڈیفنس کے سوِل ملازمین سمیت سبھی لوگوں کے لئے ایک خصوصی سینک سمّیلن سے اے ڈبلیو سی کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل وی ایس سری نواس نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران کمانڈنٹ نے تمام عہدیداروں اور ڈیفنس کےسویلین کو اپنے فرائض انجام دینے میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھنے پر زور دیا ۔ کئی منتخب افراد کو اپنے شعبوں میں بہترین خدمات کے لئے ایوارڈ بھی دیئے گئے ۔
آرمی وار کالج میں آج صبح گلدائرہ نذر کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔ اے آر ٹی آر اے سی کے جی او سی اِن سی لیفٹننٹ جنرل راج شُکلا ، اے ڈبلیو سی کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل وی ایس سری نواس ، ممتاز عہدیداروں ، اے ڈبلیو سی کے سابق کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل دشینت سنگھ ( ریٹائرڈ ) اور لیفٹننٹ جنرل پی جی کامت ( ریٹائرڈ ) نے گلدائرہ نذر کیا ۔
تقریبات کا اختتام آرمی وار کالج پر ایک ای – بُک کے لانچ اور فرسٹ ڈے کور کا فوج کے سربراہ ( سی او اے ایس ) جنرل ایم ایم نرونے کے ہاتھوں اجراء کے ساتھ ہوا ۔ اِس تاریخی موقع پر گولڈن جوبلی ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی ۔ سی او اے ایس نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی وار کالج میں تربیت کا فلسفہ اپنے پس منظر میں ہم عصر اور جدید ہے اور مسلح افواج کی فعال ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ۔ کالج نے جدید دور کے تکش شیلہ کے طور پر اپنا شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ایسے میں ، جب کہ آرمی وار کالج اپنے سنہرے افق کی جانب گامزن ہے ، میں انہیں مستقبل کی تمام کوششوں میں کامیابی کی دعا دیتا ہوں ۔