Urdu News

چناؤ مہم میں تیزی، وزیراعظم آسام اور مغربی بنگال میں ریلیوں سے خطاب کریں گے

چناؤ مہم میں تیزی، وزیراعظم آسام اور مغربی بنگال میں ریلیوں سے خطاب کریں گے

مغربی بنگال میں اگلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے کیوں کہ سینئر بی جے پی رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی اور ترنمول کانگریس کی لیڈر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی دونوں ہی آج ان ضلعوں میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی، ترنمول کانگریس کی ایک دہائی پرانی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے اور پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی یکے بعد دیگرے انتخابی مہم سے یہ ظاہر ہوگیا ہے۔

وزیرداخلہ امت شاہ کے بعد مختصر مدت میں وزیراعظم نریندرمودی کا ایک بار پھر ریاست کے دورے کا پروگرام ہے۔ وہ ہُگلی اور جنوبی چوبیس پرگنہ میں آج سہ پہر دو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ 

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ہوڑہ میں ایک روڈ شو کے ساتھ جنوبی 24 پرگنہ میں تین اور ہُگلی میں ایک ریلی سے خطاب کریں گی۔

دوسری طرف بائیں بازوں کی پارٹیوں، کانگریس اورISF کے اتحاد، سنجکت مورچہ کے رہنماCPIM کے امیدواروں کی حمایت میں ہُگلی کےChanditala اور سنگور میں روڈ شو میں حصہ لیں گے جبکہ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری بسیرہاٹ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے اور شمالی چوبیس پرگنہ کےPanihati میں ایک روڈ شو کریں گے۔

آسام میں مشرقی کوکراجھار‘ بہت سی مقبول شخصیتوں کے پہنچنے پر سب سے زیادہ دلچسپ حلقہ بن گیا ہے۔ امکان ہے کہ  اِس سیٹ پرNDA اورMahajath کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔

وزیراعظم اور سینئر بی جے پی رہنما نریندر مودی نے حال ہی میں کوکراجھار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ یہاں اِس مہینے کی 6 تاریخ کو پولنگ ہوگی۔

سینئرBPF لیڈر اور سونووال سرکار میں وزیر پرمِلانرانی برہما پچھلے 30 برسوں سے مشرقی کوکراجھار سیٹ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ 2016 میں انہوں نے اپنے قریب ترین حریف کو 40 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ اس مرتبہBPF کانگریس کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے‘ جب کہNDA نے سابق طلبا لیڈرLawrance Islary کوUPPL کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔ جنابIslary نے آل بورڈ اسٹوڈنٹس یونین کو چھوڑ دیا اورBTR سمجھوتے پر دستخط کرنے کے بعد سرگرم سیاست میں شامل ہوگئے۔ پرمِلا رانی برہما کے لیے لارنس اسلاری ایک سخت چیلنج ہیں کیوں کہ چناؤ مہم کے سلسلے میں انہیں بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں کی حمایت حاصل ہے۔ حالاں کہ مقابلہ 5 امیدواروں کے درمیان ہے لیکن اصل مقابلہ بوڈو پولیٹیکل فرنٹ اورUPPL کے درمیان ہے۔وزیراعظم نریندر مودی آسام میں آجTamulpur میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ 

کانگریس رہنما اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل، آج بارپیٹا اور بونگئی گاؤں ضلعوں میں دو جلسوں میں شرکت کریں گے۔کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ مہم ختم ہونے میں محض دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ لہٰذا سبھی بڑے محاذوں پر یہ مہم پورے زور شور سے جاری ہے۔ 6 اپریل کو ووٹ ڈالنے کے لیے سبھی ضروری تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ریاست میں انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں تمام تین اہم محاذ اپنے اپنے قومی لیڈروں کی موجودگی کو یقینی بنارہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزراء نرملا سیتارمن،  اسمرتی ایرانی اور پرہلاد جوشیNDA مہم کے لیے آج کیرالا پہنچیں گے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آجUDF کی مختلف انتخابی مہم میں شرکت کریں گے جب کہCPM کے سینئر قومی لیڈرLDFکے لیے مختلف حلقوں میں مہم کے لئے سرگرم ہیں۔ تمام اہم پارٹیاں اپنے چناؤ منشور کو مقبول بنانے کی ہرممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

Recommended