Urdu News

ہندوستان نیپال میں اسکولوں کے لیے مدد کرے گا

ہندوستان نیپال میں اسکولوں کے لیے مدد کرے گا

کھٹمنڈو ، 03 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بھارت نے نیپال کو 2015 میں زلزلے سے متاثرہ 71 اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے 50 ملین ڈالرکی مدددینے کا اعلان کیا ہے۔نیپال میں ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 70 اسکولوں کی تعمیر کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ان میں سے 8 اسکولوں کو تعمیر نو کے بعد اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو روشی میونسپلٹی کے ہریشیدی سیکنڈری اسکول اور مہابھارت بلدیہ کے سنگھویشوری سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 

ہریشیدھی سیکنڈری اسکول کی تعمیر نو پر 28.4 ملین روپے لاگت آئے گی ، جب کہ سدھیشور اسکول کی تعمیر نو پر 39.6 ملین روپے لاگت آئے گی۔ یہ اسکول زلزلے سے بچنے والے تعمیر نو کے اصولوں کے مطابق تعمیر کیے جائیں گے۔ بھارت میں مشہور سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، روڑکی ان اسکولوں کی تعمیر میں تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔ 

نیپال میں سال 2015 میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے 9 ہزار افراد کی موت ہوگئی تھی، جب کہ 8 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔ہندوستان نے اسکولوں کے علاوہ رہائش ، صحت اور ثقافتی ورثہ والے علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 200 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔ 

Recommended