Urdu News

تمل ناڈو، کیرالہ اور پدوچیری میں اسمبلی انتخابات کی چناومہم آج شام ختم ہورہی ہے

تمل ناڈو، کیرالہ اور پدوچیری میں اسمبلی انتخابات کی چناومہم آج شام ختم ہورہی ہے


تمل ناڈو، کیرالہ اور پدوچیری میں اسمبلی انتخابات کی چناومہم آج شام ختم ہورہی ہے

تمل ناڈو، کیرالہ اور پدوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی چناو مہم آج شام ختم ہورہی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال اور آسام میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے بھی انتخابی مہم آج ختم ہوجائے گی۔

تمل ناڈو، کیرالہ اور پدوچیری میں منگل کو واحد مرحلے کی پولنگ ہوگی۔ کیرالہ میں 140 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، جب کہ تمل ناڈو میں 234 اور پدوچیری میں 30 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اِس کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو میں کنیاکماری لوک سبھا سیٹ اور کیرالہ میں ملاپورم پارلیمانی سیٹ کا ضمنی چناو بھی ہوگا۔

اِدھرمغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات آٹھ مرحلوں میں کرائے جارہے ہیں، جب کہ آسام میں اِس مرتبہ چناو کا عمل تین مرحلوں میں پورا ہوگا۔

آسام میں منگل کو 40 سیٹوں کے لیے جب کہ مغربی بنگال میں 31 سیٹوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ مختلف پارٹیوں کے سرکردہ رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کی خاطر آخری لمحے کی کوشش کررہے ہیں۔

تمل ناڈو میں شدید گرمی کے باوجود امیدوار ووٹروں کو راغب کرنے کے خاطر سرگرمی کے ساتھچناو مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ موسمیات کے محکمے نے ریاست کے کئی حصوں میں شدید گرمی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِس کے مدنظر آج وہاں انتخابی مہم کے اوقات میں دو گھنٹےکی توسیع کی گئی ہے۔

DMKپارٹی کی ممبرپارلیمنٹKanimozhiنے اپنی چناو مہم منسوخ کردی ہے، کیوں کہ جانچ کے بعد وہ کووڈ سے متاثر پائی گئی ہیں۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو تین ضلعوں ہگلی، ہاوڑہ اور جنوبی چوبیس پرگنہ کے 31 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ وہاں BJP، ترنمول کانگریس اور سنیکت مورچے کے سرکردہ لیڈر آج انتخابی مہم کےآخری دن ایک کے بعد ایک چناو ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں۔

آسام میں پولنگ کے آخری مرحلے میں نشیبی آسام کے کئی وزیر انتخابی میدان میں ہیں۔ اِن میںریاستیBJP کے صدر رنجیت کمار داس، ریاست کے وزیر ہیمنت بسوا سرما اور چندرموہن Patoway، آسم گن پریشد کے لیڈر اور وزیر پھانی بھوشن چودھری شامل ہیں۔

ادھرکرناٹک میں بیلگام لوک سبھا سیٹ اور Maski اور Basavakalyan اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناوکے لیے 30 امیدوار چناو میدان میں ہیں، جو اِس مہینے کی 17 تاریخ کو ہوگا۔ وہاں کل نام واپس لینے کا آخری دن تھا۔

Recommended