Urdu News

سی بی آئی کو پرم بیر سنگھ کے الزامات کی تحقیقات کاحکم

سی بی آئی کو پرم بیر سنگھ کے الزامات کی تحقیقات کاحکم

سی بی آئی کو پرم بیر سنگھ کے الزامات کی تحقیقات کاحکم

ممبئی ، 05 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر رنگداری کے الزامات کی 15 دن کے اندر تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جے شری پاٹل کی درخواست پر دیا ہے اور اس مقدمے میں دائر دیگر درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔

جے شری پاٹل نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر عائد 100 کروڑ روپے کی رنگدار ی کی وصولی کے لئے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ پیر کے روز ، بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور گیریش کلکرنی نے کہا کہ پرم بیر سنگھ کے الزامات سنگین ہیں۔ اس لیے ، سی بی آئی کو اس معاملے میں ابتدائی تفتیش کے بعد 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنی چاہئے۔ ہائی کورٹ 15 دن بعد اس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گا۔

Recommended