Urdu News

ملک میں کورونا کے نئے معاملے ایک لاکھ سے زیادہ

ملک میں کورونا کے نئے معاملے ایک لاکھ سے زیادہ

گزشتہ24گھنٹے میں آئے کورونا کے ایک لاکھ03ہزار558نئے معاملے،478لوگوں کی موت

نئی دہلی،05اپریل(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے نئے معاملوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر ریکارڈ 103558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 103558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 067 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران 52847 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے یہ تعداد اب تک 11682136 ہوچکی ہے۔ ملک میں مزید 741830 فعال ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران، مزید 478 مریضوں کی موت کے ساتھ کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 165101 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 92.80 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 5.89 فیصد ہے، جب کہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29344 سے بڑھ کر 431896 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27508 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2522823، جب کہ مزید 222 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55878 ہوچکی ہے۔

Recommended