Urdu News

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج نئی دہلی میں روس کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کریں گے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج نئی دہلی میں روس کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کریں گے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج نئی دہلی میں روس کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کریں گے

روس کے وزیر خارجہ سرگئیLavrov، آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جنابLavrov بھارت کے دو روزہ دورے پر کَل نئی دہلی پہنچے تھے۔ دونوں وزراVladivostok میں ستمبر 2019 میں ہوئی روس۔بھارت چوٹی میٹنگ کے نتائج کے نفاذ پر زور دیئے جانے کے بعد باہمی تعلقات کے امور پر تبادلۂ  خیال کریں گے۔ وہSCO، BRICSاورRIC کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں تبادلۂ خیال سمیت بین الاقوامی اور علاقائی مفاد کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

روس، بھارت کا ایک ایسا دوست اور شراکت دار ملک رہا ہے جو ہمیشہ وقت کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے۔ بھارت اور روس تعلقات نے ایک ایسا مثالی اور معیاری درجہ حاصل کرلیا ہے جہاں سیاسی، سلامتی، دفاعی، تجارتی اور معیشت سمیت تقریباً تمام شعبوں میں تعاون کی سطحوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت سیاسی اور سرکاری سطح پر بہت سے مذاکرات ہوئے ہیں جن کا مقصد مستقل بات چیت کو یقینی بنانا ہے اور تعاون سے متعلق سرگرمیوں پر عمل کرنا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک منفرد موقع ہوگا جہاں باہمی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ بھارت-روس کی اگلی چوٹی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Recommended