Urdu News

جسٹس این وی رمنملک کے 48ویں چیف جسٹس ہوں گے

جسٹس این وی رمنملک کے 48ویں چیف جسٹس ہوں گے

جسٹس این وی رمن ملک کے 48ویں چیف جسٹس ہوں گے

صدر رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن کو ملک کا نیا چیف جسٹس (سی جے آئی) مقرر کیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے آج جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر کووند نے آئین کے آرٹیکل 124 کی شق 2 میں حاصل کردہ اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس رمن کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے جن کی مدت موجودہ چیف جسٹس، جسٹس شرد اروند بوبڈے کے رٹائرمنٹ کی تاریخ سے شروع ہوگی۔اس تقرری سے متعلق وارنٹ اور نوٹیفکیشن جسٹس رمن کو پیش کردیاگیا ہے۔وہ ملک کے 48 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کی حلف برداری 24 اپریل کو ہوگی۔

واضح ہو کہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ایس-اے-بوبڈے کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے جسٹسN.V.Ramana کو بھارت کا 48 واں چیف جسٹس متعین کردیا ہے۔جسٹسRamana کی مدتِ کار اگلے سال 26 اگست تک رہے گی۔17 فروری 2014 کو سپریم کورٹ میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے جسٹس Ramana دِلیہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس موصوف آندھرا پردیش میں ایک کاشتکار گھرانے میں پیداہوئے تھے۔

Recommended