Urdu News

بھارت خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس سیرم جیسی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی ہے : ڈیوڈ مالپاس

بھارت خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس سیرم جیسی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی ہے : ڈیوڈ مالپاس

بھارت خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس سیرم جیسی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی ہے : ڈیوڈ مالپاس

واشنگٹن ، 06 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے ہندوستان کو خوش قسمت کہا کیوں کہ ان کے پاس سیرم انسٹی ٹیوٹ جیسا ویکسین بنانے والا ادارہ ہے۔

مالپاس نے کہا کہ گھریلو سطح پر ویکسی نیشن پروگرام میں تیزی لانے کی کوششوں سے وہ پر جوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیرم انسٹی ٹیوٹ سے متعدد بار رابطے میں رہے ہیں اور ہندوستان عالمی سطح پر ویکسین تیار کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے۔ ویکسین کے ذریعے دوسرے ممالک کی مدد کے لئے شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ یا یورپ یا جنوبی افریقہ یا ہندوستان میں مقامی مطالبان کی فراہمی کے لئے مقامی پیداوار کی ضرورت کیا ہے ۔

بھارت کے گھریلو سطح پر ویکسی نیشن کی کارروائی میں تیزی انے سے وہ پر جوش ہیں اور اس پر بھارت کے ساتھ مل کر کام بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جوویکسینیشن مہم چلا ہرے ہیں اس کی سطح کو بڑھانے کے لیے لوگوں کی ضرورت پڑے گی۔ مال پاس ے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو جلد سے جلد ویکسین دستیاب کرائی جائے کیوں کہ ویکسی نیشن کے عمل میں کافی وقت لگتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے ویکسین فرینڈشپ کمپین کے تحت بہت سارے ممالک کو ویکسین فراہم کی ہیں۔ ان ممالک میں بنگلہ دیش ، مالدیپ ، بھوٹان ، سری لنکا اور بہت سے دوسرے بڑے ممالک شامل ہیں۔

Recommended