Urdu News

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار

نئی دہلی ، 13 اکتوبر

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی ڈریگ فلکر گورجیت کور نے کہا کہ کھلاڑی ہر تربیتی سیشن سے اعتماد حاصل کررہے ہیں۔ خواتین کی ہاکی ٹیم 19 اگست 2020 سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے سیشن مکمل کرکے اپنی  شکل میں واپس آرہی ہے۔

گورجیت نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا کہ "پچ پر واپس آنا یقینا بہت اچھا رہا ہے ، تاہم ہمیں ابھی بھی بہت محتاط رہنا ہے۔ تمام کھلاڑی کھیلوں کی سرگرمیوں کے ہر سیزن   میں اعتماد حاصل کر رہے ہیں جو ہمارے لیے اہم ہے۔ یہ ہم سب کے لیے مشکل وقت ہے اور اسی وجہ سے ہم ہاکی انڈیا کے بہت شکر گزار ہیں کہ اس دوران ہمیں اپنی ضرورت کی ہر چیز مہیا کرتے ہیں۔اعلیٰ سطح کے حفاظتی اقدامات سے لے کر بڑی سہولیات تک ، ہاکی انڈیا اور سائی نے ہماری بہت مدد کی۔ "

اولمپکس کی تیاریوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈریگ فلکر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حالیہ دنوں میں ٹاپ ٹیموں کے خلاف جو صحیح کام انجام دیئے ہیں ان کو یاد رکھنا ہوگا۔

25 سالہ گورجیت نے کہا کہ ’’پچھلے سال ٹاپ ٹیموں کے خلاف اچھا مقابلہ کرنے اور ایف آئی ایچ ویمنز سیریز کے فائنل جیسے بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ، ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے خود پر بہت زیادہ یقین کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت اہم ہوگا کہ ہمیں سرفہرست ٹیموں کے خلاف تمام صحیح چیزوں کو یاد رکھنا ہے اور آنے والے مہینوں میں اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہمیں مناسب وقت پر چوٹی تک پہنچنا ہوگا۔‘‘

گورجیت ، جو برسوں سے ہندوستانی ٹیم کے اہم ممبروں میں سے ایک ہیں ، نے کہا کہ وہ ڈریگ فلکر کی ذمہ داری سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ"میں نے ہمیشہ اپنی تکنیک کو بہتر بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ میں اولمپکس میں اپنی بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کروں گی۔"

Recommended