Urdu News

وزیراعظم نے گیارہ سے چودہ اپریل تک کورونا کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری پر زور دیا

وزیراعظم نے گیارہ سے چودہ اپریل تک کورونا کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری پر زور دیا

وزیراعظم نے گیارہ سے چودہ اپریل تک کورونا کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس مہینے کی گیارہ تاریخ سے 14 تاریخ تک بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری پروگرام چلائے جانے اور ٹیکہ اتسو منائے جانے پر زور دیا ہے۔ گیارہ اپریل کو جیوتی با پھولے کا یوم پیدائش ہے جب کہ 14 اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی ہے۔

جناب مودی نے نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ آگے آئیں اور بزرگ شہریوں اور دیگر افراد کی مدد کریں ، جنہیں کووڈ ٹیکہ کاری کے لیے اندراج کرانے کی خاطر مدد کی ضرورت ہے۔ 

کَل شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ کی صورتحال کے بارے میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے چھوٹے چھوٹےContainment زون بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کووڈ انیس کے بڑھتے ہوئے معاملات پر موثر انداز سے قابو پایا جاسکے۔ وزیر اعظم نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں میں جنگی پیمانے پر تیزی لائیں۔ 

جناب مودی نے اِس بات پر مایوسی کا اظہار کیاکہ کچھ ریاستوں میں لوگ پچھلی بار کے مقابلے لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انتظامیہ بھی بظاہر تساہلی سے کام لے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پھر سے چیلنج والے حالات پیدا ہورہے ہیں۔ 

جناب مودی نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ طبی جانچ ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانے ، علاج معالجے ، کووڈ کے تعلق سے مناسب احتیاطی اقدامات اور کووڈ سے نمٹنے کی کارروائی پر توجہ مرکوز کریں۔ وزیر اعظم نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ انیس جانچ پر زور دیں اور 70 فیصدRT-PCR ٹیسٹ کرنے کا نشانہ رکھیں۔ 

کووڈ کے نئے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافے کے تناظر میں یہ میٹنگ ہوئی ۔ جناب مودی نے اِس ورچوئل میٹنگ کے دوران موجودہ ٹیکہ کاری مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Recommended