Urdu News

بغیررمضان پرمٹ کے عمرہ پرجانے والوں کودینا ہوگا10ہزار کاجرمانہ

بغیررمضان پرمٹ کے عمرہ پرجانے والوں کودینا ہوگا10ہزار کاجرمانہ

بغیررمضان پرمٹ کے عمرہ پرجانے والوں کودینا ہوگا10ہزار کاجرمانہ

ریاض،09اپریل(انڈیا نیرٹیو)

وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لیے اجازت نامے کے بغیر حرم شریف جانے والے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔دوسری جانب وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ سدایا کے تعاون سے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے نئے ایڈیشن جاری کردیے گئے ہیں

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ المسجد الحرام، اس کے صحنوں، مطاف اور صفا ومروہ کے درمیان سعی سمیت تمام مقامات پر کرونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حد سے زیادہ رش کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائی گئی پابندیوں کو موثر بنانے کے لیے طے کیا گیا ہے۔

اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے دوران اجازت نامہ حاصل کیے بغیر عمرہ کرنے کے لیے جائے گا تو اسے دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا جب کہ المسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔جرمانے کرونا وبا کے خاتمے کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔

وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیر ملکیوں سے پر زوراپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کے لیے المسجد الحرام جانے کے خواہش مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کر لیں۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ سیکورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے۔

خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے سدایا کے تعاون سے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے نئے ایڈیشن جاری کردیے ہیں- سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی رمضان کے دوران عمرہ، زیارت اور نماز کے اجازت نامے ان کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے جب کہ توکلنا ایپ پر اجازت نامے دیکھے جا سکیں گے۔

Recommended