Urdu News

وزیر اعظم نے عزت مآب شہزادہ فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر، شہزادہ فلپ

 نئی دلّی ، 09 اپریل / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے   عزت مآب شہزادہ  فلپ  ، ڈیوک آف ایڈنبرا  کے انتقال پر  برطانیہ کے عوام اور  شاہی خاندان   کے لئے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ 

          جناب مودی نے ایک ٹوئیٹ میں  کہا ہے کہ ‘‘   ایچ آر ایچ ، شہزادہ فلپ  ، ڈیوک آف  ایڈنبرا کے انتقال پر میرے  تمام تر    جذبات  برطانوی  عوام  اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں  ۔ انہوں نے  فوج میں  ایک منفرد  کیریئر گزارا اور وہ  عوامی خدمت کے بہت سے  اقدامات میں  سب سے آگے رہے ۔  بھگوان ، اُن کی روح کو سکون دے ۔ ’’

 نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے برطانیہ کی ملکہ الیزابیتھ کے شوہر ڈیوک آف ایڈن برگ پرنس فلپ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے جمعہ کی دیر شام یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ پرنس فلپ کو مسلح افواج میں قابل ذکر تعاون اور فلاحی کاموں میں دلچسپی کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے اپنے قابل ذکر کاموں سے اپنی پوری قوم کو تحریک دی۔

 ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر، طویل عمر شاہی جوڑا شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں ونڈسر کے شاہی محل میں انتقال کرگئے بکنگھم پیلس نے یہ اطلاع دی بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ ان کے ہردلعزیز شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ وفات پا گئے ہیں۔
‘بیان کے مطابق شہزادہ فلپ کی وفات جمعہ کی صبح ونڈزر کاسل میں ہوئی۔

Recommended