پاکستان میں قائم انسانوں کے اسمگلنگ کرنے والے ایک تنظیم پر پابندیاں عائد
امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر پاکستان میں قائم انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والی ایک تنظیم عابد علی خانTransnational آرگنائزیشن پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ اس کے خلاف یہ کارروائی مائیگرینٹس کو چوری چھپے امریکہ بھیجنے میں ملوث پائے جانے کی پاداش میں کی گئی ہے ۔
ایک بیان میں امریکہ کے خزانے کے محکمے نے ، اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُس نے انسانوں کی اسمگلنگ کے لیے ایک تنظیم چلانے کی پاداش میں پاکستان کے عابد علی خان کو بلیک لسٹ کردیا ہے ۔ خان کو ورجینیا میں ایک فیڈرل گرانڈ جیوری نے پاکستان اور افغانستان سے لوگوں کو چوری چھپے امریکہ بھیجنے کا قصوروار پایا ہے ۔