ہندوستان اور جاپان کے درمیان 2 + 2 وزارتی میٹنگ کی تجویز
ٹوکیو ، 10 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
جاپان اور ہندوستان رواں ماہ کے آخر میںدونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے اجلاس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ اجلاس ٹوکیو میں تجویزکی گئی ہے۔
جاپان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشیمتسو اور وزیر دفاع کیشی نوبو ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جیشنکر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل 30 نومبر 2019 کو نئی دہلی میں اسی طرح کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پچھلے سال جاپان اور ہندوستان کے مابین ایک معاہدہ ہوا تھا ، جس کے تحت جاپان اور ہندوستان نے خوراک اور ایندھن کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا تھا۔ اب ہونے والی اس میٹنگ کے دوران دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جاپانی حکومت کے مطابق ، وہ ہندوستان کو ایک اتحادی کے طور پر دیکھتی ہے جوبنیادی اقدار کو سانجھا کرتاہے۔ ہندوستان آزاد اور کھلے ہند بحر الکاہل کی سمت کام کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ہندوستان اور جاپان دونوں ہند بحر الکاہل کے خطے میں ایک دوسرے کے تعاون کے لئے کی جارہی کوششوں کے لئے پرعزم ہیں۔ پچھلے ماہ کواڈ الائنس کے دوران ، ہندوستان ، جاپان ، آسٹریلیا نے کھلے اور آزاد شعبے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔