نئی دلّی ،10 اپریل، 2021 /
ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعدادآج 9.80کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق1475410 سیشنز کے ذریعے 98075160 کروڑ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ ان میں سے8988373 صحت کارکنان ایچ سی ڈبلیوز کوپہلی خوراک، 5479821 صحت کارکنان کو دوسری خوراک جبکہ 9867330 صف اوّل کے اہلکاروں کوپہلی خوراک اور4659035 صفحہ اوّل کے کارکنان کو دوسری خوراک دی جاچکی ہےاور 60 سال سے زیادہ عمر والے 38653105 مستفدین پہلی خوراک و1590388 مستفدین دوسری خوراک حاصل کرچکے ہیں۔ 45 سے 60 سال کی عمر والے 28255044 مستفدین کو پہلی خوراک جبکہ 582064 مستفدین کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔
ہندوستان کے فعال معاملوں کی مجموعی تعداد 1046631 تک پہنچ گئی ہے۔یہ ملک میں مجموعی مثبت معاملوں کا 7.93 فیصد کے بقدرہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد میں سے 67023 معاملے کم ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں مجموعی فعال معاملوں میں سے 72.23فیصد معاملے، پانچ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش اور کیرالہ میں درج ہوئے ہیں۔ ملک بھر کےمجموعی طورپر فعال معاملوں میں سے 51.32 فیصد معاملے صرف مہاراشٹر میں درج ہوئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ان میں پڈوچیری، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی، ناگالینڈ، تریپورہ، میگھالیہ،سکم، میزورم، منی پور، لکش دیپ،انڈمان و نکوبار جزائر، اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ان میں پڈوچیری، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی، ناگالینڈ، تریپورہ، میگھالیہ،سکم، میزورم، منی پور، لکش دیپ،انڈمان و نکوبار جزائر، اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔