دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی
نئی دہلی،11اپریل(انڈیا نیرٹیو)
دارالحکومت دہلی میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، فعال معاملے 2،100 کےاضافہ کےساتھ 28،000 تک پہنچ گئے ہیں۔دہلی میں سنیچر کے روز 2،142 معاملے سامنے آنے کے بعد فعال معاملے بڑھ کر 28،773 تک پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے میں 7،897 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7،14،423 ہوگئی ہے ، جب کہ 5،716 مزید مریض صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6،74،415 ہوگئی ہے۔
واضح رہے جمعہ کےروز کورونا کے نئےمعاملہ ساڑے آٹھ ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئے تھے جس میں کل پانچ سو سےزیادہ نئے کیسوں کی کمی درج ہوئی ہے۔دارالحکومت میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح آج جزوری طور پر کم ہو کر 94.39 فیصد پر آ گئی ہے۔
اس دوران 39 اور مریضوں کی موت سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 11235 پر پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض1.57 فیصد رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 77،374 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ، اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد 1.54 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ فی 10 لاکھ آبادی میں جانچ کا اوسط 8،12،839 ہے۔