سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کورونا سے متاثر
لکھنؤ ، 14 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز ریاستی دفتر میں اپنی جانچ کروائی تھی ، وہ رپورٹ آج مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد انہوں نےخود کو گھر میں مقید کر لیا۔ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے یہ خبر دی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ ابھی مثبت آئی ہے۔ میں نے خود کو گھر میں مقید کر لیا ہے اور علاج گھر پر ہی کر وا رہا ہوں ۔ وہ لوگ جو پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے رابطے میں ہیں۔ سب سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنی جانچ کروائیں۔
یوگی کابینہ کے وزیر آشوتوش ٹنڈن نے بھی اپنی رپورٹ مثبت ہونے کی خبر دی ہے۔ وزیر نے یہ اطلاع ٹویٹ کر کے دی اور انہوں نے بتایا کہ کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے کے بعد ، میں نے اپنی جانچ کروائی ، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں اپنے گھر پر ہوں ۔
واضح ہوکہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہےانہوں نے خود یہ اطلاع ٹوئٹ کے ذریعہ دی انہوں نے آج ٹویٹ کیا کہ میری کورونا ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں نے خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرلیا ہے اور علاج گھر سے شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا پچھلے کچھ دنوں سے جو بھی میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں ، ان سے سب سے اپیل ہے کہ اپنی جانچ کرائیں۔ ان سے گزارش ہے کہ کچھ دن آئسو لیشن میں رہیں۔مسٹر یادو کو پچھلے دو تین دن سے ہلکا بخار تھا لیکن وہ لوگوں سے مل رہے تھے اور کام کر رہے تھے۔