ترکی کا رمضان میں کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ
انقرہ ، 14اپریل (انڈیا نیرٹیو)
ترکی نے رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں رات کے کرفیو کے وقت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انٹرسٹی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی محدود ہوگی۔ بند جگہوں پر تمام تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔دوسری جانب ایران کے 23 صوبوں میں ہفتے سے 10 روز کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ میں کورونا کیسز کم ہونے پر پابندیوں میں 16 اپریل سے نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترکی دس روزہ افغان امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا، طالبان نے رکھی شرط
ترکی دس روزہ افغان امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ یہ کانفرنس 24 اپریل سے شروع ہوگی اور 4 مئی تک چلے گی۔ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ اس دس روزہ اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان حصہ لیں گے۔ تاہم ، اس کے بعد ، طالبان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ جب تک تمام غیر ملکی افواج ملک سے باہر نہیں ہوجاتی ، وہ کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
قطر میں مقیم طالبان کے دفتر کے ترجمان ، محمد نعیم نے ٹویٹ کر کہاہے کہ جب تک تمام غیر ملکی افواج ملک سے باہر نہیں ہو جائیںگی تب تک ہم کسی بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ طالبان کو شامل کرنے والی عبوری حکومت کے ساتھ افغان کے صدر اشرف غنی کی موجودہ قتادت کو تبدیل کرنے کے منصوبے کو منظوری دینے کے لئے ترک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔