Urdu News

ہم لوہے کے چنے ہیں، ہمیں چبانا اور نگلنا مشکل ہے،مولانا فضل الرحمان

ہم لوہے کے چنے ہیں، ہمیں چبانا اور نگلنا مشکل ہے،مولانا فضل الرحمان

<h3 style="text-align: center;">پاکستانی اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم لوہے کے چنے ہیں، ہمیں چبانا اور نگلنا مشکل ہے</h3>
<p style="text-align: right;">جے یو آئی( ف )اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم آئین کی حکمرانی اور غیر جانبدار انتخابات چاہتے ہیں، ہم لوہے کے چنے ہیں، ہمیں چبانا اور نگلنا بہت مشکل ہے۔ پاکستانی حکومت  ہمیں وہاں نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔</p>
<p style="text-align: right;">ایک نجی چینل ’’ہم نیوز ‘‘کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو کٹھ پتلی حکمران سے نجات دلائیں گے۔ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں، غریب اپنے بچے فروخت کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم آئین کی حکمرانی اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ ہم لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانا اور نگلنا مشکل ہے۔ ہمیں وہاں نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہواضح ہو کہ جے یو آئی کے کردار کو ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں جے یو آئی کو نظر انداز نہیں کی جا سکتا ہے۔مولانا فصل الرحمان کے تیکھے لہجے بتا رہے ہیں کہ پاکستانی حکومت کے لیے حکمرانی آسان کام نہیں ہے۔</p>.

Recommended