سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر میں ایل او سی پر منشیات کی اسمگلنگ اور درانداز کی کوشش کو ناکام بنایا
جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ ضلعے میںLOCسے متصل علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ تنگ دھر سیکٹر کی اگلی چوکیوں میں منشیات کی اسمگلنگ اور دراندازی کی کوشش کو بھارتی، سرحدی حفاظتی فورس اور پولیس نے ناکام بنادیا اور دس کلو منشیات برآمد کیں، جس کی قیمت پچاس کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج اورBSFکے دستوں نے ایک مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اورLOC کے قریب منشیات کے اسمگلروں کو دیکھا۔ اُنھوں نے اسمگلرس کو للکارہ، جو شاید دہشت گردوں کے ہمراہ تھے۔اس کے بعدمختصر گولی باری ہوئی، جس میں بھارتی فوج کا ایکJCOکو معمولی چوٹیں آئیں اور صبح میں تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی، جس کے نتیجے میں منشیات کا ایک بڑا ذخیرہ برآمدہوا۔ تاہم درانداز بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اسمگلنگ اور دراندازی کی کوشش میں ملوث لوگوں کی شناخت اور اُنکی گرفتاری کیلئے چھان بین کررہی ہے۔