قومی راجدھانی دلی میں ہفتہ کے آخر کے دنوں میں کرفیو نافذ کیا جائے گا
دلی سرکار نے شہر میں ختم ہفتہ پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سلسلہ کل سے شروع ہورہا ہے۔ اِس کے تحت کل جمعہ کو رات 10 بجے کرفیونافذ کردیا جائے گا اور پیر کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔
دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا ہے کہ قومی راجدھانی میں صورت حال کنٹرول میں ہے اور شہر کے اسپتالوں میں 5 ہزار سے زیادہ بستر اب بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی مخصوص اسپتال میں بھرتی کئے جانے پر اصرارنہ کریں۔ جناب کجریوال نے یہ بھی کہا کہ لازمی خدمات کے شعبے میں کام کرنے والے لوگوں اور خصوصی ضروریات کے لیے دیگر لوگوں کو کرفیو پاس دےے جائیں گے۔