Urdu News

کورونا کی وجہ سے نیٹ-2021 کے امتحانات ملتوی

کورونا کی وجہ سے نیٹ-2021 کے امتحانات ملتوی

کورونا کی وجہ سے نیٹ-2021 کے امتحانات ملتوی

نئی دہلی ، 15 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی حکومت نے جمعرات کے روز کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظرنیٹ پیجی-2021 امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ یہ امتحان 18 اپریل کو ہونا تھا۔ امتحانات کی اگلی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا اوراین ای ای ٹی امتحانات ملتوی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا ، "یہ فیصلہ ہمارے نوجوان میڈیکل طلبا کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے“۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے ایک روز قبل ہی حکومت نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی کلاس 12ویں کے امتحانات ملتوی کردیئے تھے اور کلاس 10 کے امتحانات منسوخ کردیئے تھے۔

Recommended