بی سی سی آئی نے سالانہ معاہدے کا اعلان کیا
نئی دہلی ، 16 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اکتوبر 2020 سے ستمبر 2021 کی مدت کے لیے ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی ، روہت شرما اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو گریڈ اے پلس کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔گریڈ اے میں روی چندرن اشون ، رویندر جڈیجا ، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، شیکھر دھون ، کے ایل راہل ، محمد شامی ، ایشانت شرما ، رشبھ پنتھ اور ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔گریڈ بی میں ردھیمان ساہا ،امیش یادو ، بھونیشور کمار ، شاردل ٹھاکر اورمینک اگروال پر مشتمل ہے۔
اس کے ساتھ ہی گریڈ سی میں کلدیپ یادو، نویدیپ سینی ، دیپک چاہر ،شبھ من گل ، ہنوما وہاڑی ، اکشر پٹیل ، شریاس آئیر، واشنگٹن سندر ، یوزویندر چہل اور محمد سراج شامل ہیں۔قابل ذکرہے کہ گریڈ اے + میں شامل کھلاڑیوں کو سات کروڑ ، گریڈ اے میں شامل کھلاڑیوں کو 5 کروڑ ، گریڈ بی میں شامل کھلاڑیوں کو 3 کروڑ اور گریڈ سی میں شامل کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔