Urdu News

پی ایم کیرس فنڈ کے تحت ملک کے سو نئے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ: حکومت

REPRESENTATIONAL IMAGE

پی ایم کیرس فنڈ کے تحت ملک کے سو نئے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ: حکومت

مرکزی وزارت صحت نے کہاہے کہPM-CARES فنڈ یعنی ایمرجنسی صورت حال میں وزیراعظم کے شہریوں کی امداد اور راحت فنڈ کے تحت ملک کے 100 نئے اسپتالوں میں اُن کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا۔ یہ فیصلہ با اختیار گروپ دوئم کی میٹنگ میں کیا گیا۔ کووڈ کے دوران ضروری طبی سازو سامان اور آکسیجن کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے یہ میٹنگ کل ہوئی تھی۔ 

با اختیار گروپ دوئم نے وزارت صحت کو ہدایت دی ہے کہPSA پلانٹس نصب کرنے کی خاطر منظوری پر غور کرنے کے لیے دوردراز کے مقامات پر 100 اسپتالوں کی نشاندہی کی جائے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ کووڈسے متاثرہ مریضوں کے علاج میں میڈیکل آکسیجن کی خاص اہمیت ہے اور 12 ریاستوں سے خاص طور پر میڈیکل آکسیجن کی مانگ بڑھتی جارہی ہے جہاں کووڈ کے زیرعلاج مریض زیادہ ہیں۔ 

اِن ریاستوں میں مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، اترپردیش، دلّی، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان شامل ہیں۔

Recommended