Urdu News

کورونا وائرس کے سبب بنگال میں میری تمام ریلیاں منسوخ: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

کورونا وائرس کے سبب بنگال میں میری تمام ریلیاں منسوخ: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے تناظر میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے لیے ہونے والی اپنی تمام ریلیوں کو منسوخ کردیا ہے مسٹر راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ "کووڈ -19 کے بحران کے پیش نظر میں نے مغربی بنگال میں ہونے والی اپنی تمام ریلیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی یہ مشورہ دیا کہ وہ بھی عالمی وباکو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتخابی ریلی کا انعقاد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ “سیاسی پارٹیوں کو سوچنا چاہیے کہ ان انتخابی ریلیوں سے اس وقت عوام اور ملک کو کتنا بڑا خطرہ لاحق ہے"۔

راہل گاندھی نے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے مغربی بنگال کے انتخابی جلسوں کو منسوخ کردیا

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مغربی بنگال میں اپنی تمام ریلیوں کو منسوخ کردیا ہے اور کورونا کی خوفناک صورت حال کے پیش نظر نذیر پیش کی ہے۔ صرف یہی نہیں ، انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ریلیوں اور عوامی تقریبات پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، " کوویڈکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، میں مغربی بنگال میں اپنی تمام عوامی ریلیوں کو منسوخ کر رہا ہوں۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو مشورہ دوں گا کہ موجودہ حالات میں بڑی عوامی ریلیوں کا انعقاد کے نتائج پر غور کریں۔"

تاہم اتوار کے روز انھوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے بیمار اور مرنے والے لوگوں کا پہلی بار ایسا ہجوم دیکھا ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 61 ہزار 500 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 1501 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ملک میں اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، مثبت واقعات کی مجموعی تعداد 1.47 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ 

Recommended