Urdu News

پاکستان: کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات

پاکستان: کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات

پاکستان: کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات

اسلام آباد، (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 127 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 149 افراد اس موذی وبائ کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 527 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 8 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 71 ہزار 836 ٹیسٹ کیئے گئے، ملک میں اب تک کل 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 80 ہزار 559 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار 197 ہو چکی ہے، جب کہ اس سے کل اموات 4 ہزار 551 ہو گئیں۔

Recommended