روسی فوج نے شام میں 200 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا
ماسکو ، 20 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
روس نے اپنے بمبار جنگی طیارے کے ذریعے کیے گئے ایک فضائی حملے میں 200 شامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ روسی فوج کے مطابق ،پلمائرہ کے شمال مشرق میں فضائی حملے میں شام میں 200 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل یہ عسکریت پسند حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ، روسی ایئر اسپیس فورس نے بتایا کہ فضائی حملہ ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کے بعد کیا گیا تھا اور اس کی تصدیق کئی سطحوں پر ہوئی ہے۔ ان کے بقول ،عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ، 200 دہشت گردوں کے ساتھ 24 بڑے ٹرک تھے جن میں بڑی تعداد میں کیلیبر مشین گنیں اور 500 کلو دھماکہ خیز گولہ بارود تھا۔
تاہم ، وزارت میں کسی گروپ کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی تاریخ کا ذکر ہے۔ روسی فوج کے ترجمان کے مطابق ، شام میں عسکریت پسندوں کا یہ ٹھکانہ خفیہ تھا جہاں بم وغیرہ تیارکئے جاتے تھے۔