Urdu News

آئندہ 2 مئی سے شروع ہونے والے یوجی سی ۔نیٹ امتحانات ملتوی

آئندہ 2 مئی سے شروع ہونے والے یوجی سی ۔نیٹ امتحانات ملتوی

آئندہ 2 مئی سے شروع ہونے والے یوجی سی ۔نیٹ امتحانات ملتوی

نئی دہلی ، 21اپریل (انڈیا نیرٹیو)

قومی امتحانات ایجنسی (این ٹی اے) نے 2 مئی سے شروع ہونے والے یو جی سی-نیٹ امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان امتحان سے کم از کم 15 دن پہلے کیا جائے گا۔ این ٹی اے نے منگل کے روز یہ اعلان ملک میں موجودہ کووڈ۔19 کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال 'نشنک' نے بھی ٹویٹ کیا ،”کووڈ ۔19 وبا کے دوران امیدواروں اور امتحانات کے افسران کی حفاظت اور فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ، میں نے این ٹی اے کویوجی سی ۔ نیٹ دسمبر ۔2020 سائیکل (مئی 2021) امتحانات کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیاہے“۔ 

قابل ذکر ہے کہ نیشنل ایگزامینیشن ایجنسی (این ٹی اے) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے یو جی سی-این ای ٹی کے امتحانات کا انعقاد کراتی ہے۔ یہ امتحانات سال میں دو بار ہوتے ہیں۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسرس کی اہلیت اور جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) کے لئے لازمی ہے۔

قومی امتحانات ایجنسی نے معلومات میں بتایا ہے کہ یو جی سی-نیٹ امتحان 17 مئی کو ہونا تھا۔ ”حالانکہ کووڈ۔ 19 وبا کی موجودہ حالت اور امیدواروں اور امتحانی افسران کی حفاظت اور فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یو جی سی-این ای ٹی امتحان دسمبر۔ 2020 کی سائیکل(مئی 2021) کو ملتوی کردیا جائے۔ این ٹی اے نے کہا کہ امیدواروں کو امتحانات کی نئی تاریخ کے بارے میں 15 دن قبل آگاہ کیا جائے گا۔

Recommended