رام روحانیت اور اخلاقیات کا مرکز ہیں: نائیڈو
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شری رام قوم کی روحانیت اور اخلاقیات کا مرکز ہیں نائب صدر نے بدھ کے روز رام نومی کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پرشوتم شری رام ہندوستانی ثقافت اور ادب کی علامت اور ملک کے اخلاقی اور روحانی شعور کا مرکز ہیں۔ شری رام ایک جامع انصاف پسند معاشرے کے علمبردار ہیں ، ان کی قائم کردہ مریادہ ابدی اور ازلی ہیں۔
انہوں نے کہا ’’ملک کے عوام کو مریادہ پُرشوتم شری رام کے یوم پیدائش ، رام نومی کی دلی مبارک باد‘‘۔
نائب صدر نے کہا کہ بھگوان رام اچھائی ، ہمت اور ہمدردی کی علامت ہیں۔ رام نومی کا تہوار مریادہ پرشوتھم بھگوان رام کی مثالی زندگی کو یاد کراتاہے اور انہیں ان کے دکھائے ہوئے اچھائی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ تہوار ہم سب کو اپنے کنبہ ، معاشرے اور ملک کے تئیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا ’’میری تمنا ہے کہ اس تہوار سے ہماری زندگی میں خوشی اور سکون آئے ، ہم بھگوان رام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کے ذریعہ قائم کردہ آدرشوں سے دنیا کی تخلیق کریں‘‘۔
اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کریں کورونا وبا کا مقابلہ: نائیڈو
نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے بدھ کے روز کہا کہ جب ہندوستان اور پوری دنیا صحت کی بدترین تباہی سے دوچار ہے ، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو جمع کریں اور اس چیلنج کا ویسا ہی مقابلہ کریں جیسے شری رام نے پاپیوں، بدکرداروں کو ختم کرنے کے لئے اپنے دوستوں کی بے پناہ حمایت حاصل کی تھی۔
مسٹر نائیڈو نے رام نومامی کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر تحریر اپنے مضمون میں کہا’’آج چیتر مہینے کی نویں تاریخ ہے، آج رام نومامی کا مبارک موقع ہے۔ اگرچہ آج ہم یہ تہوار اپنے گھروں میں محفوظ طریقے سے منا رہے ہیں ، اس کے باوجود یہ تہوار ہمیں بھگوان رام کی زندگی کے پیغام سے متعلق سوچنے اور تحریک لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رامائن ، رام اور سیتا کی لافانی داستان ، ہندوستان کے اس ابدی عقیدے کی عکاسی کرتی ہے جس میں سچائی ، مذہب ، محبت اور امن ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ قدیم زمانے سے ہی ان نظریات نے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا ہے۔ بھگوان رام کی مریادا پروشوتم کی شکل میں پوجا کی جاتی ہے۔ وہ شائستگی کی ایک حقیقی مثال تھے۔ ہماری تہذیب ہزار سال کے لیے ہمارے سماجی و ثقافتی شعور کا محور رہا ہے۔ رام کی ولادت باطل پر سچائی کی فتح کی نشاندہی کرتی ہے ، اور ناانصافی پر انصاف کی حتمی فتح کی امید کو تقویت بخشتا ہے۔