Urdu News

کورونا ٹیکہ کاری پر حکومت ناکام: راہل ۔ پرینکا

کورونا ٹیکہ کاری پر حکومت ناکام: راہل ۔ پرینکا

کورونا ٹیکہ کاری پر حکومت ناکام: راہل ۔ پرینکا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا ٹیکہ کاری میں حکومت کی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے سبب ملک کو کورونا ٹیکے اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’مرکزی حکومت کی ویکسین کی حکمت علی نوٹ بندی سے کم نہیں۔ عوام کو لائنوں میں لگیں گے، پیسے، صحت اور جان کے نقصان کا سامنا کریں گے اور آخر میں صرف کچھ صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا‘‘۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ حکومت کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں کوئی حکمت معلی نہیں ہے۔ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے درمیان کافی وقت تھا اور حکومت کو معلوم تھا کہ دوسری لہر آئے گی، پھر بھی اس سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ کروڑ کورونا ویکسین برآمد کی ہے اور اس کی خوب تشہیر کرکے واہ واہی لوٹنے کا کام کیا گیا لیکن اپنے ملک کے لوگوں کے ضرورت کے مطابق ٹیکے دستیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی کمی کے تعلق سے بھی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کے پروڈکشن میں ہندوستان دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہے پھر بھی ہمیں اور اس کی زبردست کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس صورت حال حکومت کی ناکامی اور اس کی ناکام حکمت عملی کا نتیجہ بتایا ہے۔

سرکاری بدانتظامی سے کورونا ٹیکہ اور آکسیجن کی کمی ہے: کانگریس

کانگریس نے کہاکہ ہندستان دنیا میں ویکسین اور آکسیجن کی تیاری کرنے والا اہم ملک ہے لیکن مودی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک کے عوام کو کورونا ویکسین اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کورونا انفکیشن کی صورت حال پر ملک سے خطاب کیا تھا لیکن کوئی ٹھوس راستہ بتانے کے بجائے صرف چکنی چوپڑی باتیں کرکے عوام کو ورغلانے کی کوشش کرتے رہے اور وبا پر اپنی ذمہ داری سے پلا جھاڑتے نظر آئے۔

انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی کی 18منٹ کی تقریر میں مایوسی تھی اور کہیں بھی عوام کے لیے رحم دلی نہیں تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ انکی حکومت کے لئے لوگوں کی جان سے زیادہ ضروری فائدہ کمانا او ر خاص لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اپنے چند وزرا کے فائدے کے لئے مودی حکومت کچھ بھی کرنے کے لئے تیار رہتی ہے لیکن عام لوگوں کے مفادات پر وہ آنکھ موند لیتی ہے۔

عوام کے لیے اس کے دل میں کوئی رحم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ جب ہندستان دنیا میں ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا اور اہم ملک ہے تو ہمارے یہاں کس وجہ سے ویکسین اور آکسیجن کی کمی ہورہی ہے۔

Recommended