بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
رافیل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرکے فرانسیسی حکومت کا شکریہ ادا کیا
نئی دہلی ، 22اپریل (انڈیا نیرٹیو)
بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ، جو پانچ روزہ فرانس کے دورے پر ہیں ، آج فرانسیسی ائیربیس سے پانچویں مرحلے کے طور پر چار رافیل لڑاکا طیارے ہری جھنڈی دکھا کر بھارت کے لیے روانہ کیا۔ فی الحال ، چاروں رافیل طیارے پوری رفتار سے بھارت آرہے ہیں۔ فرانسیسی فضائیہ کے ساتھ باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھارتی فضائیہ کے سربراہ فرانس کے دورے پر ہیں۔
ائیر چیف مارشل نے ائر بیس پر رافیل جیٹ طیاروں کئ نئے دستے کا بھی معائینہ کیا جو بھارت آنے کے لیے تیار تھے۔ انہوں نے ایئر فورس کے پائلٹوں سے بھی ملاقات کی جنہیں یہ طیارے بھارت لیکر آنا تھا۔ اس کے بعد ، رافیل کے چاروں لڑاکا طیاروں کوروانہ کیا گیا۔ فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کو 2016 میں 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی بابت معاہدہ ہوا تھا۔ اب تک 21 طیارے فرانس نے بھارتی فضائیہ کے حوالے کیا ہے۔جن میں سے 14 اب تک بھارت پہنچ چکے ہیں۔ بقیہ طیارے ایئر فورس کے پائلٹوں کی تربیت کے لیے فرانس میں تعینات ہیں۔ ان میں سے چار رافیل آج بھارت کے لئے روانہ ہوگئے۔
یہ چاروں رافیل بگیر کہیں رکے 7000 کلومیٹر سے زیادہ کی مسافت طے کریں گے اور براہ راست بھارت میں اتریں گے۔ اس دوران ، درمیان پرواز، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) فضائیہ کے ایئربس سے خلیج عمان میں 330 ملٹی رول ٹرانسپورٹ ٹینکروں کی مدد سے ایندھن ان جنگی طیاروں میں بھرا جائے گا۔اب تک 14 رافیل بھارت آئے ہیں اور وہ بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ بن چکے ہیں۔ بھارت نے ان تمام لڑاکا طیاروں کو چین اور پاکستان کے محاذوں پر تعینات کردیا ہے۔