پلوامہ: سیکورٹی فورسز نے سرکلر روڈ پر دہشت گردوں کے ذریعہ لگائے گئے آئی ای ڈی کو ناکارہ کردیا
پلوامہ ، 23 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
سیکورٹی فورسز نے بروقت ضلع پلوامہ میں سرکلر روڈ پر دہشت گردوں کے ذریعہ لگائے گئے آئی ای ڈی کا پتہ لگاکر ایک بڑے حادثے کو ہونے سے ٹال دیا ہے۔
معلومات کے مطابق ، جمعہ کے روز ضلع پلوامہ میں سرکلر روڈ کے قریب دہشت گردوں نے ایک طاقتورآئی ای ڈی نصب کیا تھا۔ بتا دیںکہ صبح کے وقت اس راستے پر فوج کی نقل و حرکت ہوتی ہے۔ یہ بات دہشت گردوں کو معلوم تھی۔ جب آرمی قافلہ گزرنے سے پہلے گشت کرتے ہوئے یہاں سے گزرا تو انہوں نے سڑک پر ایک مشکوک چیز دیکھی۔ اسے شبہ ہواکہ یہ دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے۔
انہوں نے فوری طور پر اس بارے میں بم ناکارہ اسکواڈ کو آگاہ کیا۔ سرکلر روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ اس دوران ، فوج نے آس پاس کے علاقوں کا محاصرہ بھی کیا اور آئی ای ڈی نصب کرنے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔ اسی دوران ، فوج کے بم اسکواڈ دستے نے انتہائی احتیاط کے ساتھ اسے محفوظ جگہ پر لے جاکر ناکارہ کردیا۔ اسی کے ساتھ ہی ، سیکورٹی فورسز کے ذریعہ آس پاس کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
فوجی افسر نے بتایا کہ یہ آئی ای ڈی بہت طاقت ور تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہو جاتے تو اس سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔