Urdu News

اسٹیل برادری نے مختلف ریاستوں کو ایک لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کی: دھرمیندر پردھان

@PetroleumMin

اسٹیل برادری نے مختلف ریاستوں کو ایک لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کی: دھرمیندر پردھان

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ اُنیس کا مجموعی طور پر مقابلہ کرنے میں اسٹیل کاروباری ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اسٹیل پلانٹس سے ایک لاکھ 43 ہزار میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن مختلف ریاستوں کو پہلے ہی سپلائی کی جاچکی ہے، جس میں اسٹیل کی سرکاری کمپنیوں نے اب تک 39 ہزار میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کا تعاون کیا ہے۔

اسٹیل کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہے کہ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ کے تحت راور کیلا اسٹیل پلانٹ اور اوڈیشہ میں کالنگا نگر ٹاٹا اسٹیل پلانٹ مختلف ریاستوں کو میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کے لیے اپنے اقدامات کر رہی ہے۔ راور کیلا اسٹیل پلانٹ اور اوڈیشہ کا ٹاٹا اسٹیل پلانٹ دونوں ہی دلی اور مہاراشٹر کو 70 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن پہلے ہی سپلائی کر چکے ہیں۔

اوڈیشہ میں کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے دوران تمام شہری مراکز میں آج سے آخر ہفتے میں ہونے والاShut Down شروع ہو رہا ہے۔ یہ آج صبح سے پیر کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔

Recommended