جلد ہی گاندھی نگر میں 1200 بستروں والا ایک دوسرا کووڈ اسپتال بنایا جائے گا: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ گجرات کے گاندھی نگر میں ایک ہزار 200 بستروں والا مخصوص کووڈ اسپتال قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کنونشن اورExhibition سینٹر میںDRDO اور گجرات حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے 700 بستروں والے مخصوص کووڈ اسپتال کا دورہ کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ گاندھی نگر میںHelipad گراؤنڈ پر 1200 بستروں والا مخصوص کووڈ اسپتال قائم کیا جائے گا۔ اس اسپتال میں 6 سوICU Beds ہوں گے۔DRDO، ٹاٹا ٹرسٹ کے اشتراک سے اسے قائم کرے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ احمد آباد میں الگ تھلگ رکھے جانے کے مراکز بھی ہوں گے۔ ابتدائی علاج، ادویات اور کھانے کے اخراجات گجرات حکومت دے گی، جب کہ بستر کا خرچ اور دیگر اخراجات متعلقہ تنظیم ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس پہل کو ریاست کے دیگر حصوں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ گھروں میں الگ تھلگ رہ رہے مریضوں کے لیے میڈیکل کنسلٹینسی سروس کے لیے ایک ٹول فری نمبر کا بھی آغاز کیا جائے گا، جس کےلئے تقریباً 50 ریٹائرڈ ماہر ڈاکٹر دستیاب رہیں گے اور یہ آئندہ دو دن میں شروع ہوجائے گی۔