Urdu News

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 31 لاکھ سے زائد ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 31 لاکھ سے زائد ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 31 لاکھ سے زائد ہو گئیں

واشنگٹن،24اپریل(انڈیا نیرٹیو)

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباءسے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار 784 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 121 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 91 لاکھ 3 ہزار 20 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 856 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 12 کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار 643 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 75 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جب کہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 704 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 68 لاکھ 54 ہزار 582 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 832 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار 47 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 89 ہزار 549 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار 623 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار 110 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباءسے مجموعی اموات 1 لاکھ 2 ہزار 496 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 54 لاکھ 40 ہزار 946 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 7 ہزار 501 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 44 ہزار 961 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 37 ہزار 672 تک جا پہنچی ہیں جب کہ کورونا وائرس کے کیسز 45 لاکھ 50 ہزار 820 ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 385 ہو گئی جب کہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 1 ہزار 109 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 699 ہو گئی جبک کہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 35 ہزار 703 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباسے اموات 77 ہزار 591 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 68 ہزار 617 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 81 ہزار 936 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباءکے 32 لاکھ 61 ہزار 764 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 878 رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 191 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 575 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہےملک میں جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 157 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 908 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 157 افراد اس موذی وباکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، جب کہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 اعشاریہ 27 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جب کہ کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہو چکی ہے۔

Recommended