مغربی بنگال میں ہونے والے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کےلیے تمام تیاریاں مکمل
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے کیپولنگ کےلیے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پانچ اضلاع میں پھیلے ہوئے 34 اسمبلی سیٹوں کےلیے اس مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوگی اور شام ساڑھے چھ بجے ختم ہو جائے گی۔ اس مرحلے کے لیے چناؤ کمیشن نے مرکزی مسلح پولیس فورسیزکی 653 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔
چناؤ والے اضلاع میں سے تین ضلعے: مالدہ، مرشدآباد اورجنوبی دیناجپور کا سرحد بنگلہ دیش سے ملتا ہے۔ اِن تینوں سرحدی اضلاع میں فورسیز کی تعیناتی بقیہ دو ضلعوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ اِس سے پہلے چھ مرحلوں میں کل 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 223 سیٹوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ چناﺅکمیشن نے ہر پولنگ اسٹیشن پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ساتھ وی وی پیٹس استعمال کرنےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ چناﺅعمل کی شفافیت اور اعتبار میں اضافہ کیا جاسکے۔
کووڈ۔19 عالمی وبا کے پیش نظر چناﺅکمیشن نے ایک پولنگ اسٹیشن میں 1500 رائے دہندگان کی جگہ ایک ہزار رائے دہندگان کواجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاک سے ووٹ دینے کی سہولت معذوری سے متاثرہ افراد اور80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے علاوہ کووڈ اُنیس کے مریضوں یا اُن لوگوں کو بھی فراہم کی گئی ہے، جو گھر پر یا ادارہ جاتی قرنطینہ میں ہیں اور اُن کی تصدیق اہل اتھارٹیکے ذریعے کی گئی ہے۔
ہر پولنگ اسٹیشن پر پینے کے پانی، انتظار کرنے کےلیے سائبان،بیت الخلاجیسی سہولیات کے ساتھ ساتھ معذوری سے متاثرہ افراد کےلیے روشنی اور ریمپ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔
اس مرحلے میں 37 خواتین سمیت 268 امیدوار میدان میں ہیں۔اس مرحلے میں 39 اعشاریہ 87 لاکھ خواتین اور 221 مخنث افراد سمیت 81 اعشاریہ 88 لاکھسے زیادہ رائے دہندگان اِن امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اِس کےلیے کل گیارہ ہزار 376 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔