Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئر فنڈس سے آکسیجن لگانے کا حکم دیا

@AIR PIC

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئر فنڈس سے آکسیجن لگانے کا حکم دیا

وزیراعظم نے پی ایم کیئر فنڈس سے اسپتالوں میں 551 آکسیجن پلانٹس لگانے کا حکم دیا

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں کے اندر 551 آکسیجن پلانٹس لگانے کا حکم دیا ہے۔ ان پلانٹس کو لگانے کے لیے پی ایم کیئر فنڈس سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ جناب مودی نے متعلقہ اتھارٹیز کو بھی حکم دیا کہ وہ ان پلانٹس کو جلد سے جلد چالو کریں۔

 وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو بڑھانے کی وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پی ایم کیئر فنڈس نے سرکاری صحت مراکز کے اندر 551Dedicated Pressure Swing Adsorption (PSA) Medical Oxygen Generation Plants لگانے کے لیے فنڈس کو مختص کیے جانے کو منظوری دے دی گئی ہے۔

 وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ یہ پلانٹس مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ضلع ہیڈ کوارٹر میں شناخت کیے گئے سرکاری اسپتالوں میں لگائے جائیں گے۔PMO نے کہا ہے کہ اس طرح کے ایک اِن ہاﺅسCaptive Oxygen Generation مرکز ان اسپتالوں کی روز مرہ کی میڈیکل آکسیجن کی ضرورتیں پوری کرے گا۔

 اس کے علاوہ اس طرح کا نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ضلعوں کے سرکاری اسپتالوں کو آکسیجن کی سپلائی میں اچانک رکاوٹ کا کوئی سامنا نہیں ہے۔ اور وہاں کووڈ انیس کے مریضوں کے علاج کے لیے آکسیجن کی بلا روکاوٹ مناسب سپلائی موجود ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اُن مریضوں کے لیے بھی آکسیجن کی مناسب سپلائی دستیاب ہے، جنھیں اس کی ضرورت ہے۔

Recommended