Urdu News

بہت چرچا ہوئی ، اب ملک کو ویکسین مفت ملنی چاہیے: راہل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی

بہت چرچا ہوئی ، اب ملک کو ویکسین مفت ملنی چاہیے: راہل

نئی دہلی ، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان حزب اختلاف نے ویکسین کی قیمت پر مرکزی حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بحث و مباحثے کاوقت ختم ہوچکاہے ، اب ملک کے باشند وں کو ویکسین مفت لگانی چاہیے۔

راہل گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کیا اور کہا ، ' بہت بحث ہوئی ۔ اب شہریوں کو یہ ویکسین مفت لگانی چاہیے۔ بات ختم ۔ "یہی نہیں مرکز میں مودی سرکار کی تنقیدکرتے ہوئے کہا ،" ہندوستان کوبی جے پی سسٹم کاوکٹم مت بنائیں۔'

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک کی صورت حال خوفناک ہوگئی ہے۔ ایسی صورت حال میں ، اب پورے ملک کی نگاہیں یکم مئی سے شروع ہونے والی ویکسی نیشن پر مرکوز ہیں ، جس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائے جائیں گے۔ ادھر ، ویکسینوں کی قیمتوں میں اضافے نے تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ تاہم ، تمام تنازعات کو پرسکون کرنے کے لیے ، مرکز نے ویکسین سازوں سے ریاستوں کو ویکسین دینے کو کہا ہے۔

Recommended