Urdu News

دہلی میں آکسیجن کےلیے ترس رہے لوگ

دہلی میں آکسیجن کےلیے ترس رہے لوگ

دہلی میں آکسیجن کےلیے ترس رہے لوگ

نئی دہلی ، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دہلی حکومت نے پیر کو ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں آکسیجن ٹینکر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ’دہلی آکسیجن کی کمی سے جوجھ رہی ہے۔ اگر آپ یا آپ کا ادارہ ہمارے لیے آکسیجن مہیا کرنا چاہتا ہے تو آگے آئیں۔ اگر آپ کے پاس خالی ٹینکر بھی دستیاب ہے تو پھر ہمیں بتائیں کہ ہم ان کا استعمال دوسری جگہوں سے آکسیجن لانے کے لیے کریں گے۔ یہ آکسیجن کا بحران ہے۔ دہلی آپ کی مدد کا شکر گزار ہوگا۔

دہلی حکومت نے اپنے اشتہار میں مدد کے لیے اہم دو نمبر بھی شیئر کیے ہیں ، جس پر مدد کے خواہاں لوگ کال کرسکتے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب دہلی حکومت آکسیجن کی مدد طلب کرنے کے لئے آگے آئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز ، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ملک کے بڑے صنعت کاروں کو ایک خط لکھ کر آکسیجن کا مطالبہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے کورونا سے ہونے والی اموات رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ ہفتے کے روز 357 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم ، پچھلے کچھ دنوں میں کوروناوائرس کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔اس وبا سے متاثرین کی تعداد 22933 ہوگئی ہے۔

Recommended