Urdu News

قانونی دساویزات نہ ہونے پرایران نے 224 پاکستانیوں کو ان کے ملک بھیجا

قانونی دساویزات نہ ہونے پرایران نے 224 پاکستانیوں کو ان کے ملک بھیجا

قانونی دساویزات نہ ہونے پرایران نے 224 پاکستانیوں کو ان کے ملک بھیجا

تہران ، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے 224 شہریوں کو ایران نے درست سفر ی کاغذات نہیں ہونے پر ان کو واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ ایران نے ان پاکستانی شہریوں کو ملک کے مختلف حصوں سے پکڑ اتھا۔

ایران نے ان تمام شہریوں کو پاکستان کے ضلع چاغی سے ملحق تفتان بارڈر کے راہداری گیٹ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا ۔ ان افراد کو پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحویل میں لے لیاہے۔

پاکستان اخبارڈان کے مطابق یہ افراد ترکی اور یوروپی یونین کے ممالک میں ملازمت کرنے ایران کی سرحد عبور کرکے پہنچے تھے اوریہاں سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان لوگوں میں194 پنجاب سے ، 15 خیبر پختونخوا ہ سے ، آٹھ غلام کشمیر سے ، پانچ بلوچستان سے اور دو سندھ سے ہیں۔ اس سے پہلے ایران 203 دیگر افراد کو گرفتار کرکے پاکستان بھیج دیا تھا۔ اسے بھی راہداری گیٹ کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا تھا۔

Recommended